BEST RESULT

Custom Search

Monday, December 19, 2016

تمام والدین اور بچوں کے لئے .

تمام والدین اور بچوں کے لئے .
یہ کچھ ضروری باتوں کی فہرست ہے. جو تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو بتائیں اور سکھائیں

1. ہمیشہ لڑکیوں کو خبردار کریں کہ وہ کسی بھی مرد کی گود میں نہ بیٹھیں. چاہے وہ رشتے میں کچھ بھی لگتا ہو.
2 . دو سال کی عمر سے بچوں کو سکھائیں کہ وہ کسی کے سامنے لباس نہ بدلیں. خاص طور پر لڑکیوں کو ہمیشہ اس بات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے.
3.  کسی کو بھی ہرگز یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو "میری بیوی، میرا شوہر، میری بہو، میرا داماد" کہہ کر تعرف کروانے. جیسا کہ آجکل اکثر فیملی بچوں کی پیدائش کے بعد ہی ان کہ رشتوں کی خواہش ظاہر کی جاتی ہے کہ فلاں کو میں اپنی بہو بناؤں گی یا فلاں کو میں اپنی بیٹی دوں گی.
4 .  جب بھی آپ کے بچے باہر کھیلنے جائیں یا دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلیں تو ان پر نظر رکھیں کہ وہ کس طرح کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور کس قسم کا کھیل کھیلتے ہیں. کیونکہ آجکل بچے جنسی طور پر ہراساں کیے جاتے ہیں.
5.  کبھی بھی اپنے بچوں کو کسی بالغ کے پاس جانے پر مجبور نہ کریں اگر وہ نہ جانا چاہیں تو. اس بات کا سختی سے خیال رکھیں کہ کہیں آپ کا بیٹا یا بیٹی کسی بھی بالغ مرد یا عورت کے ساتھ زیادہ قریب تو نہیں یا اس کے پاس جانے کے لئے ضد تو نہیں کرتے.
6 . اگر آپکا بچہ جو ہمیشہ ہنستا مسکراتا اور خوش رہے لیکن اچانک چپ لگ جانے اور گم سم رہنے لگے تو اس سے بہت سارے سوالات پوچھیں اور پوری طرح سے بات کی تصدیق کریں. ہو سکتا ہے کسی نے اسے ہراساں کیا ہو.
7. . اس بات کا ہمیشہ خاص خیال رکھیں کہ جب بھی آپ بچوں کے لئے کوئی فلم یا کارٹون لاتے ہیں تو پہلے اسے خود دیکھ کر چیک کر لیں کہ کہیں اس میں کوئی جنسی مواد نہ ہو جو بچوں کے ذہن پر اثر کرے.
8.. اپنے جوان ہوتے ہوے بچوں کو بہت ہی احتیاط سے سیکس کے بارے میں تعلیم دیں اور اچھائی برائی میں فرق کرنا سکھائیں. ورنہ معاشرہ ان کو غلط اقدار سکھا دے گا اور وہ اچھائی برائی میں فرق کرنا بھول جائیں گے.
9.  اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں کیبل نیٹ ورک پر پیرینٹل کنٹرول ایکٹو ہے اور کوئی بھی سیکسی یا رومانٹک پروگرام نہ چل سکے جس سے بچوں کے ذہن پر اثر پڑے اور اپنے ان دوستوں اور رشتےداروں کو بھی خبردار کریں اس بات سے جہاں آپ کے بچے اکثر جاتے ہیں.
10. اپنے تین سال کے بچوں کو اچھی طرح سے سمجھا دیں کہ کس طرح اپنی شرمگاہ کو مناسب طریقے سے دھونا ہے. ان کو سختی سے خبردار کریں کہ وہ اپنی شرمگاہ کو اور اپنے جسم کے کن حصوں کو چھپا کر رکھیں اور کبھی کسی کو چھونے مت دیں. اور اس بات پر سب سے آپ خود عمل کرنا شروع کریں.
11. کسی بھی قسم کی ایسی چیزیں یا ایسے لوگ جن سے آپ کے بچوں کو کوئی ڈر یا خوف محسوس ہوتا ہو یا ان کے ساتھ بچوں کا دل مطمئن نہ ہوتا ہو تو ایسی تمام چیزوں اور ایسے تمام لوگوں سے ہمیشہ کے لئے تعلق ختم کر دیں. ایسی چیزوں میں کوئی گانے ڈرامے فلم یا کارٹون ہو سکتے ہیں اور ایسے لوگوں میں آپ کے کوئی دوست یا رشتےدار بھی ہو سکتے ہیں.
12. اگر ایک بار بھی آپ کے بچے کو کسی خاص شخص سے کوئی شکایت ہے تو اس پر چپ مت رہیں. کیس اپنے ہاتھ میں لیں اور اس کی شکایت پر ایکشن لیں تا کہ اسے یقین ہو کے اس کا دفاع بہت اچھا کر سکتے ہیں.
13. اپنے بچوں کو لوگوں کے رش اور بھیڑ سے دور رہ کر اقدار کو سمجھنے دیں. ان کو کبھی بھی زبردستی لوگوں میں ملوث مت کریں.
ہم والدین ہیں یا ہونے جا رہے ہیں.
لیکن یاد رکھیں کہ "درد زندگی بھر رہتا ہے"
Ubqari