BEST RESULT

Custom Search

Tuesday, February 16, 2016

داعی اسلام ، بے نقط شاعری

(بے نقط شاعری کا نمونہ )
تخليق : مولانا صلاح الدین مقبول احمد مصلح (کویت )
داعی  اسلام  
کارہائے احمد مرسل کا ہے محمودحال
کس طرح عمدہ مرصّع داعیِ اسلام ہے
مالکِ ملکِ ہر عالم، وہ الٰہ وحدہ
اُس کا مرسل، اُس کا اسوہ، اُس کا کرم عام ہے
سرورِ اولادِ آدم سرورِ رسلِ امم
حامیِ مسلم ہے، ملحد کو وہی صمصام ہے
اس کی آمد سے ہے ٹوٹا مصر و روما کا طلسم
در دلِ کسری اُدھر درد والم کہرام ہے
عمدہ وہ کہ اسوہ   احمد کا دلدادہ رہے
ہر ادا اُس کی ہمارے واسطے اکرام ہے
ہو رہا ہے مردِمسلم رہروِ راہِ ارم
کس طرح محمود راہِ ھادی  اسلام ہے
ھادی  اسلام کا اُسوہ ہے، مصلح تیرا کام
اہل عالم کہہ دو کوئی اِس سے عمدہ کام ہے؟

No comments:

Post a Comment