15 جولائی کو اپنے گھر اور مساجد کے لئے سمت قبلہ کا تعین کریں.

اب یہ سمجھئے کہ وقت کے عالمی معیار یعنی گرینیچ ٹائم کے مطابق 27 مئی کو 9 بج کر 18 منٹ اور 15 جولائی کو 9 بج کر 27 منٹ پر مکہ مکرمہ میں عین نصف النہار کا وقت ہوتا ہے اور اس وقت سورج مکہ مکرمہ کے سمت الراس پر ہوتا ہے ۔اس وقت جن مقامات میں دن ہو اور سورج انہیں نظر آرہا ہو ایسے مقامات والے سورج کو دیکھ کر سمت قبلہ درست کر سکتے ہیں ، چونکہ ہندوستان کا وقت گرینچ ٹائم سے + 5.30 ساڑھے پانچ گھنٹہ اگے ہے ۔ اس اعتبار سے پورے ہندوستان میں 27 مئی کو 2 بج کر 48 منٹ اور 15 جولائی کو 2 بج کر 57 منٹ پر اور پاکستان میں 27 مئی کو 2 بج کر 18 منٹ پر اور 25 جولائی کو 2 بج کر 27 منٹ پر سمت قبلہ درست کی جاسکتی ہے ۔ ان تاریخوں سے ایک دن آگے پیچھے بھی تقریبا وقت یہی ہوتا ہے ۔
زمین پر قبلے کا خط کھینچنے کا طریقہ یہ ہوگا کہ کوئی عمودی چیز لکڑی وغیرہ زمین پر گاڑ دیں وقت مذکورہ پر عمودی چیز کا جو سایہ زمین پر پڑے اس پر Scale رکھ کر لکیر کھینچ لیں یہی اس جگہ کا خط قبلہ ہوگا سایہ کا رخ قبلے کی مخالف جانب ہوگا مثلا پاکستان بھر میں عمود کے سائے کا رخ مشرق کی طرف ہوگا اس سائے پر مغرب کی جانب رخ کرلیں تو ٹھیک قبلہ رخ ہوجائیں گے۔ پھر اس سائے کے 90 کے زاوئیے پر ایک اور لکیر لگائیں جو کہ صٖف کی لکیر ہوگی۔
اب تصویر کو دوبارہ دیکھیں انشا اللہ سمجھ آجائے گا۔
دائرۃ الارض : زمین پر بننے والا بڑا دائرہ ۔
میل شمس (Declination of Sun) : سورج کا آسمانی خط استوا سے شمالا جنوبا چلنا ’’ میل شمس ‘‘ کہلاتا ہے ۔ اس کو آسانی کے لئے ’’سورج کا عرض‘‘ بھی کہتے ہیں ۔
سمت الراس (Zenith) : کسی مقام کے عین سر کے اوپر آسمان میں موجود فرضی نقطہ ’’سمت الراس ‘‘ کہلاتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment