BEST RESULT

Custom Search

Saturday, February 22, 2014

فیس بک کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟ بنوری ٹاون کے دو فتوے

http://banuri.edu.pk/ur/node/1706

فیس بک کا استعمال حلال یا حرام

salmansaif پوچھتے ہیں: 

سوال

حضرت مفتی صاحب آپ کی رہنمای درکار ہے ٍّفیس بک یا اس جیسی دوسری ویب سایٹ جھاں مندرجا ذیل باتیں موجود ھوںَب
١۔ چیٹ کے ذریے مرد ور عورتوں کی غیرضروی بات چیت
٢۔ ہر طرح کی تصویریں (مھرم و نامھرم
٣۔ ہر طرح کی میوذک اور ویڈیو ٤۔ ہر عام و خاص کا دین پر کھل کر بت کرنا خواہ وہ عالم ہو یا نا ہو(جو کہ فتنا پھیلاتا ہےمندرجا بالا صورتوں کے سات مذید یہ کہ 2010 میں فیس بک پر ایک پیج بنایا گیا تھا جس میں (الله معاف کرے) حضور پاک حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر گستاخانہ خاکے بنانے کے لیے لوگوں کو دعوت دی گی اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے اس میں حصہ لیا ۔ اس ہی وجہ سے پاکستان اور کچہ دوسرے مسلمان ممالک میں فیس بک چند دنوں کے لیے بند کدیا گیا تھا جس کے باد فیس بک کی انتظامیہ نے وہ پیج ہٹا دیا تھا۔
مندرجا بالا صورتوں کو مد نظر رکھتے ہوے کیا ایک مسلمان کا فیس بک استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ؟ آپ اس سلسلے میں فتویٰ عنایت فرما دیں الله آپ سے راضی ہو۔
جزاک اللہ
سائل :سلمان شفیع

جواب

فیس بک کا صحیح یا غلط استعمال،استعمال کنندہ کے اپنے اختیار میں ہوتا ہے البتہ اتنا واضح ہے کہ فیس بک کا صحیح استعمال کرنے والا بھی ناجائز چیزوں کا سامنا کرنے سے بچ نہیں سکتا، نیز سوال میں ذکر کردہ تمام صورتوں میں فیس بک کا استعمال قطعاً ناجائز ہے ، اس لیے فیس بک کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ اس سلسلے میں تفصیلی فتویٰ ہماری ویب سائٹ پر مجود ہے۔ اس کو بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
http://banuri.edu.pk/ur/node/1158 
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی


http://banuri.edu.pk/ur/node/1158

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام وعلیکم ! 
کیا انٹر نیٹ پر فیس بک کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ 
جزاک اللہ
سائل : محمداسلم فہیم

جواب

فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے حضوراکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں حالیہ گستاخانہ کوششوں کی وجہ سےفیس بک استعمال کرناناجائزہے۔
1۔ اس سائٹ کو استعمال کرنےکامطلب ایسے لوگوں کومعاشی مضبوطی فراہم کرناہے جودین دشمنی کاکوئی موقع ضائع نہیں جانے دیتے کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق فیس بک میں ایک مرتبہ Log in ہونےکامطلب فیس بک انتظامیہ کو2٫50$کا نفع پہچاناہے۔
فیس بک نوجوانوں میں بے راہ روی پھیلانےکاایک موثرذریعہ ہے ۔
علاوہ ازیں فیس بک آزادیٔ اظہارِ رائےکی اسلام میں قطعاً اجازت نہیں دیتا۔
یہ منجملہ ان وجوہات میں سے ہیں جن کی وجہ سے فیس بک اوراس نہج پرکام کرنے والی دیگرسائٹس کے استعمال سے اجتناب ضروری ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

ّّّّّّّّّّ

No comments:

Post a Comment